جامعہ کراچی،11طلبہ کو پی ایچ ڈی،06 کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی

بدھ 18 فروری 2015 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) جامعہ کراچی تدریس وتحقیق میں بین الاقوامی شہرت کی حامل ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ بھی دنیا میں اعلیٰ منصب پرفائز ہیں۔ہمارے ریسرچ اسکالرز کو اپنی تحقیق کے موضوع کو ملکی ضرورت اور مفاد سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،لہذا اس جذبے سے سرشار ہوکر کام کیجئے اور ملک کی خدمت کو اپنا شعار بنائے، ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ کراچی،پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصر نے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے حالیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل کے مطلوبہ تدریسی وتحقیقی تقاضوں کو بطریق احسن اداکرسکیں۔

(جاری ہے)

مسجل جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر معظم علی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جامعہ کراچی کی جانب سے11 طلباء کو پی ایچ ڈی،06 طلباء کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء میں زین العابدین(باٹنی) ،تبسم حسین(باٹنی) ،محمد قاسم (باٹنی)،محمد ناصر(کیمسٹری)،محمد طارق(باٹنی)،محمد افضل کیانی(بائیوٹیکنالوجی)، عطیہ حسن(کیمسٹری)، خالد محمود(پاکستان اسٹڈیز)،لبنیٰ احسن (انگلش)،راحت جبین(انوائرمینٹل اسٹڈیز)، جگنو صلاح الدین(سوشل ورک)، جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں سعدیہ میر(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،مہہ جبین طارق(کلینکل سائیکولوجی)، عدنان حسین(اپلائیڈ اکنامکس)،محمد عمیر خان(فارماسیوٹیکس)،عصبہ ضیاء(سائیکولوجی)،قرةالعین اظہر(سائیکولوجی) اور ایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شعیب (کیمسٹری ) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :