جامعہ کراچی، بی اے، بی ایس سی اوربی کام کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

بدھ 18 فروری 2015 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق کالجز کے طلبہ کے لئے بی اے،بی ایس سی اور بی کام سیشن برائے 2014-15 ء کیلئے انرولمنٹ وفیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں 1500/= روپے فیس کے ساتھ30 مارچ2015 ء تک انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں۔جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد 800/= روپے لیٹ فیس کیساتھ20اپریل2015 ء انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :