سراج الحق نے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں کسان بورڈ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ارسلان خان خاکوانی کی عیادت کی

بدھ 18 فروری 2015 23:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور نائب امیر میاں محمد اسلم نے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں کسان بورڈ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ارسلان خان خاکوانی کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خان خاکوانی بھی موجود تھے ۔ سراج الحق نے ارسلان خان خاکوانی کی ہمت افزائی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :