وزیر دفاع پاکستانی کشتی میں سوار افراد کے دہشت گرد ہونے یا نہ ہونے بارے تصدیق کریں‘بھارتی کانگریس رہنماء

بدھ 18 فروری 2015 23:19

وزیر دفاع پاکستانی کشتی میں سوار افراد کے دہشت گرد ہونے یا نہ ہونے بارے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء) بھارتی کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر دفاع منوہر پاریکار اس بات کی تصدیق کریں کہ گزشتہ سال تباہ کی جانے والی پاکستانی کشتی میں سوار افراد دہشت گرد تھے یا نہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے منیش تیواری نے کہا کہ اگر کشتی مین سوار افراد دہشت گرد تھے تو یقیناً یہ ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ان افراد کے دہشت گرد ہونے کی صورت میں بھی ہمیں اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی کہ آخر کیا وجہ تھی کہ ہم ان دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک نہیں کرپائے۔

متعلقہ عنوان :