سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہے ،شیخ عقیل الرحمن

جمعرات 19 فروری 2015 16:21

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہے جس پر حکومتی سطح پر مٹی ڈالی جارہی ہے جوکہ ایک شرمناک حرکت ہے۔واقعہ کو اڑھائی سال سے زائد عرصہ گذر گیا اور جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے باوجود مصلحتوں کی بنا ء پر ملزمان کوتحفظ دیا جارہے جوکہ قابل مذمت ہے۔

واقعہ کی غیرجانبداری تحقیقات کرکے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کرنا پیپلزپارٹی کی ذمہ داری تھی مگر اس نے اس سانحہ کو پس وپشت ڈالا اور مزدوروں کے حقو ق کی دعویدارکی جماعت نے اس کیس کو دبادیا ۔

(جاری ہے)

مزدوروں کے حقوق کے لیے جلسے کرنا اور دھرنے دینے کا ڈھنڈورا پیٹنے والو ں کاسانحہ بلدیہ ٹاؤن کے زمہ داران کے ساتھ مل کر حکومت کرنا پیپلزپارٹی کی دوغلی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا واقعہ پشاور سکول پر دہشت گردی سے کسی بھی طور مختلف نہیں ہے لیکن دونوں کے بارے میں حکومت کا طرز عمل بالکل مختلف ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے اور فیکٹری کو آگ لگانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :