مظفر آباد، نکر حویلی سے چور دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے، مقدمہ درج، تفتیش شروع

جمعرات 19 فروری 2015 16:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء)مظفرآباد کے حلقہ چار کھاوڑہ کی یونین کونسل کٹکیر کے گاؤں نکرحویلی میں نامعلوم چور دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے عوام علاقہ کی جانب سے نکر فتوٹ میں پولیس چوکی کے قیام کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق حلقہ چار کھاوڑہ یونین کونسل کٹکیر گاؤں نکرفتوٹ حویلی بازار میں بدھ ، جمرات کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے ملک نجیب اعوان اور ملک احمد حسن اعوان کی دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر دیا چوری کیے گئے سامان میں اشیاء خوردونوش شامل ہیں دکانداروں نے پولیس تھانہ چکا ر میں رپورٹ درج کروا دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تقتیش شروع کر دی ہے علاقے میں کوئی پولیس چوکی نہ ہونے کے باعث آئے روز ایسی واردتیں معمول بن چکی ہیں متاثرہ تاجروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ عوامی حلقوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت آزادکشمیر ،آئی پولیس و دیگر قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات روک تھام کے لئے اقدامات کیے جائیں اور اس گاؤں میں پولیس چوکی قائم کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔