میٹرک ضمنی امتحانات برائے سال 2014 کے فیل شدہ امیدواروں کیلئے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے شیڈول کا اعلان

جمعرات 19 فروری 2015 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق ایسے امیدوار جو ضمنی امتحانات برائے سال 2014 میں شریک ہوئے تھے مگر کامیابی حاصل نہ کرسکے اور سالانہ امتحانات برائے سال 2015 میں شرکت کے خواہشمند ہیں ان کے امتحانی فارم 23 فروری2015 تا2 مارچ 2015تک بغیر لیٹ فیس کے وصول کئے جائیں گے جبکہ 200 روپے لیٹ فیس کے 3 مارچ 2015 تا 6 مارچ 2015 ،500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 9مارچ2015 تا 12۱مارچ 2015، 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ13مارچ 2015 تا 17 مارچ 2015 اور1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 18مارچ2015 تا 20 مارچ2015 تک وصول کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان تاریخوں میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ تمام امتحانی فارم نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ اور عسکری کمرشل بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھس میں جمع ہوں گے۔