یونیورسٹی آف ایجوکیشن شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام طلباء کی کارکردگی کو

جانچنے کے حوالہ سے قابل قدر مہارتوں و طریقہ جات بارے پوسٹرز نمائش کا انعقاد

جمعرات 19 فروری 2015 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء)یونیورسٹی آف ایجوکیشن شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام طلباء کی کارکردگی کو جانچنے کے حوالہ سے قابل قدر مہارتوں و طریقہ جات بارے پوسٹرز نمائش کا انعقاد ٹاؤن شپ میں کیا گیا۔نمائش میں بی ایڈ فسٹ سمسٹر کے طلباء و طالبات کی جانب سے بنائے گئے70سے زائد رنگا رنگ ماڈلز اور پوسٹرز آویزاں کیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

نمائش کی فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرسعدیہ شوکت نے نمائش کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ تدریسی طریقہ کار کو مزید موثر بنانے اور سو فیصد نتائج کے حصول کیلئے طلباء کی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا نہایت ضروری ہے۔تعلیم کے مختلف مراحل پر کارکردگی و قابلیت میں خاطر خواہ اضافہ ہی ترقی یافتہ و خوشحال پاکستان کی اساس ہے۔ نمائش میں مختلف اداروں سے آئے ہوئے مہمانان گرامی سمیت یونیورسٹی اساتذہ و طلباء نے ایک کثیر تعداد میں شرکت کی اور نمائش کو کامیاب قرار دیتے ہوئے طلباء کی محنت و قابلیت کو خصوصی طور پر سراہا۔