حقوق نہ ملنے کے باعث آل محسود سٹوڈنٹس کا پولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھراحتجاجی کیمپ،وعدے ایفاء نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

جمعرات 19 فروری 2015 17:18

سراروغہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء ) حقوق نہ ملنے کے باعث آل محسود سٹوڈنٹس کا پولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھراحتجاجی کیمپ،وعدے ایفاء نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ محسود طلباء نے اپنے حقوق کے بارے میں پولیٹیکل کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازہ باب وزیرستان کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایاتھا،جس کے بعد انہوں نے چند مشران کی وساطت سے اپنے حقوق کے بارے میں اسسٹنٹ پولیٹکل آفیسر جنوبی وزیرستان کو ایک چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا،جس میں سرفہرست ڈگری کالجز سام اور لدھا کے آئی ڈی پیز طلباء کیلئے ٹانک میں رہائش کیلئے ہاسٹل،اپریشن سے متاثرہ طلباء کا داخلہ فیسوں کی معافی،گورنر ماڈل پبلک سکول جنوبی وزرستان ٹانک میں محسود طلباء کی فیسوں میں کمی،لدھا اورسام کالجزکے طلباء کیلئے ٹانک میں فرسٹ ٹائم کلاسوں کا اجراء،سال 2014 ء کی سکالرشپ کی فوری ادائیگی،سالانہ اے ڈی پی میں محسود طلباء کیلئے ٹانک میں مستقل ہاسٹل کی تعمیراور طلباء کے نمائندہ وفدکا گورنرخیبرپختونخواہ کے ساتھ ملاقات کا انعقاد وغیرہ شامل تھے،جبکہ اس موقع پر اے پی او جنوبی وزیرستان نے تحریری طورپر مطالبات کو پوراکرنے کا وعدہ کیاتھا،جمعرات کے رو زایک بار پھرلگائے گئے احتجاجی کیمپ کے دوران طلباء کے نمائندوں نے میڈیاء سے بات چیت کے دوران بتایا،کہ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باؤجود پولیٹکل انتظامیہ اپنے کئے گئے وعدے ایفاء نہ کرسکے،جس کے باعث ہمارامستقبل تاریک ہورہاہے،انہوں نے کہاکہ جب تک پولیٹیکل انتظامیہ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورانہیں کرتی،تب تک ہماراپرامن احتجاجی کیمپ بدستور جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :