ضلع بھر میں 1576 ایجوکیٹرز کی بھرتی کے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے کامیاب امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا گیا ہے

جمعرات 19 فروری 2015 17:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) ضلع بھر میں 1576 ایجوکیٹرز کی بھرتی کے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے کامیاب امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا گیا ہے کامیاب امیدواروں کی لسٹ اپریل کے پہلے ہفتہ میں آویزاں کردی جائیگی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع کی سطح پر پرائمری‘ ایلمینٹری‘ سیکنڈر اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے ہیں تحصیل سرگودھا میں بوائز مدارس کیلئے 268 اور گرلز مدارس کیلئے 179‘ تحصیل بھلوال میں بوائز مدارس کیلئے 65 اور گرلز مدارس کیلئے69‘ تحصیل بھیرہ میں بوائز مدارس کیلئے 75 اور گرلز مدارس کیلئے 96‘ تحصیل کوٹمومن میں بوائز مدارس کیلئے 127 اور گرلز مدارس کیلئے 129‘ تحصیل شاہپور میں بوائز مدارس کیلئے 61 اور گرلز مدارس کیلئے 107‘ تحصیل ساہیوال میں بوائز مدارس کیلئے 61 اور گرلز مدارس کیلئے 53‘ تحصیل سلانوالی میں بوائز مدارس کیلئے 73 اور گرلز مدارس کیلئے 90‘معذور کوٹہ میں بوائز مدارس کیلئے 15 اور گرلز مدارس کیلئے 15‘ اقلیتی کوٹہ میں بوائز مدارس کیلئے 40 اور گرلز مدارس کیلئے 36 آسامیوں پر انٹرویو لئے گئے ہیں انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کے کاغذات ‘ اسناد اور ڈومیسائل سمیت دیگر جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے جسے اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائیگا ‘ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق 2 یا 3 اپریل کو 1576 کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی میرٹ لسٹیں آویزاں کردی جائینگی۔