کوٹ لکھپت میں ٹریکٹرکے ڈرائیور سے بغیر لائسنس کا پستول برآمد ،مقدمہ درج

جمعرات 19 فروری 2015 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء )ٹریفک سیکٹر کوٹ لکھپت کے اہلکاروں نے جیل روڈ پر ٹریکٹر کے ڈرائیور سے بغیر لائسنس کا 9ایم ایم پستول برآمد کر کے تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ نمبر 202/15درج کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک سیکٹرانچارج کو ٹ لکھپت قاسم بھٹی نے کچا جیل روڈ کے قریب ٹریکٹر نمبری BRG/5924کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے ٹریکٹر بھگا دیا جس پر قاسم بھٹی نے ٹریفک وارڈنز عثمان ،اخلاق اور پٹرولنگ آفیسر حیدر کے ہمراہ ٹریکٹر کا تعاقب کرکے اسے چونگی کے قریب روک لیا۔

ٹریکٹر کے ڈرائیور غلام عباس سے تلاشی کے دوران بغیر لائسنس 9ایم ایم پستول برآمد ہوا ۔ ٹریفک اہلکاروں نے ملزم غلام عباس کو افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کردیا جس کے خلاف مقدمہ نمبری 202/15درج کرلیا گیا ۔