ملک کودہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں ،سردارمہتاب احمدخان کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت،
گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا 40واں اجلاس میں صوبے اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا
جمعرات 19 فروری 2015 19:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء ) گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملک کودہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں ۔جمعرات کو صوبے کی ایپکس کمیٹی کا40واں اجلاس گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں صوبے اور فاٹا میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیراعلی پرویز خٹک، کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان ،صوبائی چیف سیکرٹری امجدعلی خان، آئی جی ایف سی، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری لاء اینڈآرڈر فاٹااورسیکورٹی اداروں کے دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں گورنر نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اور فاٹاسیکرٹریٹ کے حکام کو فاٹا کے عارضی طورپربے گھر افراد کی تیز تربحالی کوشروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب نے کہاکہ ملک کودہشت گردوں سے پاک رکھنے کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں اور ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیاجائے۔دریں اثناء اجلاس کو سیکورٹی اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے انتظامات کے پیش رفت سے آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مستقبل کی ضروریات اور دستیاب وسائل پر بھی گفتگوکی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.