نیب نے سینٹ امیدواروں بارے الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھجوادی ‘بلوچستان سے (ن) لیگ کے ٹکٹ کے درخواست دہندہ فائق جمالی 33 کروڑ کے نادہندہ نکلے ‘رحمن ملک نیب عدالت کے سزا یافتہ ہیں ‘صدر مملکت نے معاف کردیا تھا

جمعرات 19 فروری 2015 19:46

نیب نے سینٹ امیدواروں بارے الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھجوادی ‘بلوچستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سینٹ کا الیکشن لڑنے والے امیدواروں بارے الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھجوادی ‘جس میں بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دینے والے سابق صوبائی وزیر فائق جمالی 33 کروڑ کے نادہندہ نکلے ‘سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے متعلق نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رحمن ملک کو نیب عدالت سے سزا ہوئی تھی جسے صدر مملکت نے این آر او کے تحت معاف کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایف بی آر‘ سوئی گیس اور واپڈا سمیت نیب کو سینٹ کا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی فہرست بھجوائی تھی اور نیب سے استفسار کیا گیا تھا کہ ان میں سے کوئی امیدوار نیب کا سزا یافتہ یا نادہندہ تو نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پیپلزپارٹی کے راہنماء سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے متعلق ایکشن کمیٹی کو جو رپورٹ بھجوائی ہے اس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ رحمن ملک کو ایک کیس میں سزا ہوئی تھی جسے صدر مملکت نے این آر او آرڈیننس کے تحت معاف کردیا تھا۔ بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر فائق جمالی کے بارے میں رپورٹ دی گئی ہے کہ وہ 33 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔ انہیں اس پر نیب عدالت سے سزا ہوئی تھی اور پلی بارگین کے بعد نیب کو 33 کروڑ ادا نہیں کئے۔

متعلقہ عنوان :