نواز شریف کی حمایت اور صدر کی منظوری سے گورنر بنا ہوں ،چوہدری برجیس طاہر،
متنازعہ معاملات اٹھا کر گلگت بلتستان کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، خورشید شاہ کا احترام کرتا ہوں ، میرے متعلق ان کے ریمارکس پر افسوس ہوا ہے ، میرے گورنر بننے سے خون خرابہ نہیں ہوگا ،دیامر بھاشا ڈیم سمیت گلگت بلتستان کے تمام معاملات احسن طریقے سے حل کرونگا ، گلگت میں صاف و شفاف الیکشن ہوں گے ، امن وامان کا مسئلہ بنا کر آزاد کشمیر کے الیکشن کو التواء میں نہیں رکھا جائے گا ۔ گلگت بلتستان کا گورنر بننے کے بعد جی بی ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 19 فروری 2015 23:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان (و گورنر) چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حمایت اور صدر کی منظوری سے گورنر بنا ہوں متنازعہ معاملات اٹھا کر گلگت بلتستان کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، خورشید شاہ کا احترام کرتا ہوں ، میرے متعلق ان کے ریمارکس پر افسوس ہوا ہے ، میرے گورنر بننے سے خون خرابہ نہیں ہوگا ،دیامر بھاشا ڈیم سمیت گلگت بلتستان کے تمام معاملات احسن طریقے سے حل کرونگا ، گلگت میں صاف و شفاف الیکشن ہوں گے ، امن وامان کا مسئلہ بنا کر آزاد کشمیر کے الیکشن کو التواء میں نہیں رکھا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کا گورنر بننے کے بعد جی بی ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مجھے گورنر بنایا ہے اور میں اس وقت تک گورنر رہوں گا جب تک نواز شریف چاہیں گے ۔ انہوں نے کہ کہ جی بی کے سابق گورنر اپنا گھر سیلف ہائرنگ کے نام پر کرائے کے لئے دیا تھا جس کی وجہ چار ہزار ڈالر کرایہ وصول کرتے رہے ہیں اگر پنڈورا بکس کھولا گیا تو بہت سے لوگوں کے چہرے بے نقاب ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے میرے خلاف میڈیا میں ہیجان کی کیفیت پیدا کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سابق گورنر 2013ء تک وفاق کی طرف سے نامزد گورنر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی حکومت ختم ہونے کے بعد انہیں ازخود مستعفی ہوجانا چاہیے تھا مگر انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا ہم نے مفاہمتی پالیسی کے تحت انہیں دو سال برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو مقرر کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کا معاملہ مموجودہ صورتحال میں اہمیت اختیار کرگیا ہے متاثرین کو زمین کی ادائیگی کے سلسلے میں ان کے معاوضے دلائے جائینگے ۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ بحیثیت گورنر میں گلگت بلتستان کے الیکشن میں مداخلت نہیں کرونگا اور صاف و شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کراؤنگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.