میرپور کے لوگ چوکیداری کرنے کا موقع فراہم کریں مایوس نہیں کرونگا‘ چوکیداری کا حق ادا کرونگا‘ چوکیداری کے نام پر ووٹ لیکر حلقے سے بھاگوں گا نہیں

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 سے امیدوار ممتاز علی خاکسار کا کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعہ 20 فروری 2015 16:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) قانون ساز امیدواراسمبلی حلقہ ایل اے 3ممتاز علی خاکسار نے کہا ہے کہ میرپور کے لوگ چوکیداری کرنے کا موقع فراہم کریں مایوس نہیں کرونگا۔ چوکیداری کا حق ادا کرونگا۔ چوکیداری کے نام پر ووٹ لیکر حلقے سے بھاگوں گا نہیں ۔ میرپور شہر سمیت میاں محمد ٹاؤن کے لوگوں کو پسماندہ ، بے روزگار اور ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھنے والوں کے محاسبے کا وقت آگیا ہے ۔

15مارچ کو میرپور کے عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دیگر کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں میاں محمد ٹاؤن کے لوگوں نے مجھے جو محبتدی اس کا مشکور ہوں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمد ٹاؤن سمیت میرپور شہر کے اندر محکمہ برقیات والوں نے ایک بار پھر اضافی بلات بھیجدئیے ہیں میں پوچھتا ہوں کدھر رہ گئے وہ چوکیدار جنہوں نے ساڑھے تین سال قبل چوکیداری کے نام پرووٹ لئے تھے اورعوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعطم چوہدری مجید کہتے ہیں کہ بجلی کے ریٹوں میں کمی کر دی ہے لیکن عوام کو وہ کمی بلات میں نظر نہیں آرہی تو پھر میرپور کے لوگ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ کیوں دیں گئے ۔ میرپور کے لوگ ووٹ ان کو دیں گئے جو امیدوار ان کی صفوں میں رہ کر ان کے حقوق کی بات کرئیگا۔ آج جماعتی بنیادوں پر ووٹ مانگنے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرپور کے لوگوں نے اگر موقع دیا تو نمائندگی کا حق ادا کرونگا۔

متعلقہ عنوان :