وہ خوش نصیب لوگ ہیں جو اللہ پاک کے گھر کی زیارت کرتے ہیں میں تو کچھ بھی نہیں ‘یہ سب اللہ کا کرم اور والدین کی دعاؤں کا اثر ہے اللہ پاک ہر ایک مسلمان کو اپنے گھر کی زیارت نصیب کرے

جاتلاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زاہد اقبال کی عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر مبارکباد دینے والوں سے گفتگو

جمعہ 20 فروری 2015 16:54

جاتلاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء)جاتلاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زاہد اقبال آف جبی گجراں نے کہاہے کہ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جو اللہ پاک کے گھر کی زیارت کرتے ہیں میں تو کچھ بھی نہیں یہ سب اللہ کا کرم اور والدین کی دعاوں کا اثر ہے اللہ پاک ہر ایک مسلمان کو اپنے گھر کی زیارت نصیب کرے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو عمرے کی ادائیگی کے بعد گھر مبارک باد دینے کے لیے آنے والے افراد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چوہدری اسلم ، چوہدری اورنگ زیب ، سیٹھ شوکت، چوہدری ظفر اقبال ظفری، چوہدری محمد شریف، نمبر دار چوہدری محمد عالم ، ماسٹر زوالفقار علی سمیت دیگر نے چوہدری زاہد اقبال آف جبی گجراں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی