رانا طارق محمود پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری کوارڈی نیشن مقرر

جمعہ 20 فروری 2015 17:48

صاد ق آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سیدا حمد محمود نے رانا طارق محمود خاں کو پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا سیکرٹری کوارڈی نیشن اور اپنا ترجمان مقرر کر دیا ‘اس سلسلہ میں مخدوم سید احمد محمود کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیا ہیگمعہ کو مخدوم احمدمحمود نے رانا طارق محمود کو اہم ٹاسک سونپا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب مین پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور رہنماؤں سے مسلسل رابطوں میں رہیں اور جنوبی پنجاب کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں مخدوم احمد محمود نے رانا طارق محمود خاں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف شہروں سے ان کے نام سے جاری ہونیوالی خبروں کا نوٹس لیں صرف رانا طارق محمود ہی مخدوم احمد محمود کی طرف سے پیپلزپارٹی اور جنوبی پنجاب کے صدر کا بیان جاری کرنے کے مجاز ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :