سعودی عرب میں پریشان حال غیر ملکیوں کے لیے زبردست خوشخبری ،اہم اجازت مل گئی

جمعہ 20 فروری 2015 19:25

سعودی عرب میں پریشان حال غیر ملکیوں کے لیے زبردست خوشخبری ،اہم اجازت ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) سعودی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک نئے قانون کے نفاذ پر کام شروع کردیا ہے جو تعطل کا شکار پراجیکٹس کے ملازمین کو دیگر کنٹریکٹرز کے ساتھ ملازمت کا موقع فراہم کرے گا۔بدھ کے روز چیمبر کی طرف سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں ملازمت کی تبدیلی کے قواعد و ضوابط بیان کئے گئے ہیں۔ چیمبر کے رکن احمد عبدالعزیز کے مطابق جن ملازمین کو ملازمت کی تبدیلی کی اجازت ملے گی وہ موجودہ کنٹریکٹر کو چھوڑ کر کسی دیگر کنٹریکٹر کے پاس ملازمت اختیار کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

نئے کنٹریکٹر کی طرف سے لیبر منسٹری کو اپنی ضرورت کے لئے درخواست دینا ضروری ہوگی جس میں یہ بیان کیا جائے گا کہ وہ نئے آنے والے ملازمین کی خدمات سے کیسے استفادہ کریں گے۔نئے کنٹریکٹر کو کسی دوسرے پراجیکٹ کے ملازمین کو اپنے پاس منتقل کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر درخواست دینا ہوگی جبکہ کسی بھی ملازم کو اس کے پہلے کنٹریکٹر کی اجازت کے بغیر کسی دیگر ملازمت پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ نئے قانون کے مسودے کو ماہرین کی آراءلینے کے لئے شائع کیا گیا ہے اور مزید غورو خوض کے بعد اسے نافذ العمل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :