موسمیاتی تغیرات سے موسم تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں،مشاہد اللہ خان،

بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت سے پاکستان کے مختلف سماجی اور معاشی شعبوں پرپڑنے والے تمام منفی اثرات، خاص کر شمالی علاقوں میں موجود گلیشیئرز، دریاؤں کے بہاؤ، زراعت ، سے نمٹنے کیلئے مختلف سطح پر اقدامات کررہے ہیں،وفاقی وزیر

جمعہ 20 فروری 2015 21:54

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے موسم تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اور بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت سے پاکستان کے مختلف سماجی اور معاشی شعبوں پرپڑنے والے تمام منفی اثرات، خاص کر شمالی علاقوں میں موجود گلیشیئرز، دریاؤں کے بہاؤ، زراعت ، سے نمٹنے نے کے لیے مختلف سطح پر اقدامات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات سے آج جاری شدہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تغیرات ملک کے دوسرے سماجی اور معاشی شعبوں میں کام کرنے والے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں سے ملک کر پاکستان کی پالیسی برائے موسمیاتی تغیرات کے اطلاق کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اس پالیسی میں خاص کر پانی، زراعت، صحت، ساحلی علاقوں ، ماحولیاتی آلودگی اور بارشوں کی ترتیب پر موسمیاتی تغیرات کے نتیجے میں پڑنے والے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے تفصیلی تجاویز دیں گئی ہیں جن کی روشنی میں ہم پاکستان کو ان اثرات سے بچاسکتے ہیں۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں تیزی سے کمی انتہائی تشویشناک امر ہے ، جنگلات کی کمی کے منفی اثرات سے ماحولیاتی اور آبی آلودگی میں مزید اضافہ ہورہا ہے، جن سے انسانی صحت متاثر ہورہی ہے تاہم وزارت کے توسط سے ایسے مسائل کا بھی سدباب کرکے رہیں گے۔ ِ

متعلقہ عنوان :