فیصل آباد، جماعت پنجم اورہشتم کے سالانہ امتحانات جمعہ سے شروع ہوگئے

جمعہ 20 فروری 2015 21:56

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) جماعت پنجم اورہشتم کے سالانہ امتحانات جمعہ سے شروع ہوگئے ڈی سی او/ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نورالامین مینگل نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت جماعت پنجم اورہشتم کے شروع ہونے والے محکمانہ امتحانات کے سلسلے میں ضلع میں قائم امتحانی مراکز کی سوگز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

حکمنامے کے مطابق امتحانی مراکز میں کتب،گائیڈز،حل شدہ پرچے،موبائل فونزاوراسلحہ وغیرہ لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :