لاہور، سائنس و آرٹس کے تعلیمی نصاب کے حوالے سے بچوں کی طرف سے بنی مصنوعات کی نمائش 23فروری کو ہو گی

جمعہ 20 فروری 2015 22:41

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور کے زیر انتظام حضرت عائشہ صدیقہ ڈگری کالج برائے خواتین نکلسن روڈلاہور میں سائنس و آرٹس کے تعلیمی نصاب کے حوالے سے بچوں کی طرف سے بنائی گئی مصنوعات کی نمائش اور بعد ازاں سپورٹس گالا کی تقریب مورخہ 23فروری 2015 بروزپیر بوقت 11:30بجے دن منعقد ہو گی جس میں بچے مختلف گیمز ،اور ٹیبلو پیش کریں گے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :