حکومت سینیٹ انتخابات میں 12 ارب روپے کی کھلے عام رشوت بانٹی گئی،طاہرالقادری کا الزام ،
الیکشن کمیشن کیوں خاموش ہے؟دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت قومی ایشوز پر حکومت کی ہٹ دھرمی و ڈھٹائی پہلے سے کئی گنا بڑ گئی ہے، کارکنان بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کریں،عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے مشترکہ خصوصی اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب
جمعہ 20 فروری 2015 23:19
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات میں 12 ارب روپے کی کھلے عام رشوت بانٹی گئی، الیکشن کمیشن کیوں خاموش ہے؟دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت قومی ایشوز پر حکومت کی ہٹ دھرمی و ڈھٹائی پہلے سے کئی گنا بڑ گئی ہے، کارکنان بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے مشترکہ خصوصی اجلاس سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ،دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے پر عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے خلاف حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ،ماڈل ٹاؤن دہشت گردی کے بعد اب منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی گھٹیا حرکت ہورہی ہے،حکمرانوں کا کوئی بھی ہتھکنڈا کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے چہروں سے نقاب اٹھنے والا ہے، ایک کمانڈ اور کنٹرول سسٹم کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو گی، اپنی بات کو دہرا رہا ہوں موجودہ حکمران دہشت گردوں کے خلاف نرم گوشہ رکھتے ہیں یہ قومی ایکشن پلان کو کامیاب نہیں ہونگے دینگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.