نواز زرداری گٹھ جوڑ عوام کی محرومیوں میں اضافہ کر رہا ہے ،حکمران عمران خان کے سوالوں کا جواب دیں ‘ عبدالعلیم خان،
حکومت لوٹ مار کرنے والے ”پانچ پیاروں “کے سہاروں پر قا ئم ہے ‘ صدر تحریک انصاف لاہور کا ضلعی آفس میں خطاب
جمعہ 20 فروری 2015 23:21
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء ) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ خود ساختہ مفاہمت کے نام پر ہونے والا نواز زرداری گٹھ جوڑ در حقیقت عوام کی محرومیوں میں اضافہ کر رہا ہے دونوں جماعتیں کسی بھی قیمت پر بلدیاتی ادارے بحال نہیں کرنا چاہتے ،اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کے باوجود پنجاب اور سندھ کی حکومتیں لوکل باڈیز کے الیکشن کیلئے کسی قسم کی پیش رفت نہیں کر رہیں جس کے باعث مقامی سطح پر عام آدمی کو در پیش مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں ۔
عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی لاہور کے ضلعی آفس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت "پانچ پیاروں "کے سہارے پر قائم ہے جنہوں نے خود ہی کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران 40 کروڑ ڈالر دبئی منتقل کرنے سمیت عمرا ن خان کے سوالوں کا جواب دیں اور قوم کو اُس حقیقت حال سے آگاہ کریں جس پر انہوں نے پردہ پوشی کر رکھی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج لوگوں کو شدت سے پی ٹی آئی کے دھرنے اور عمران خان کے احتجاج کی یاد ستا رہی ہے جس کے دباؤ کے باعث حکومت کسی حد تک عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرتی تھی اب صرف ایک ماہ کے بعد ہی پٹرول کی قیمتو ں میں اضافہ کی خبریں گردش کرنا شروع ہوگیں ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.