امریکا کا سائبر جرائم کے دو مشتبہ پاکستانی ملزموں تک رسائی کا مطالبہ،

امریکی ایجنسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان تک رسائی مانگی ہے۔ سینئر افسر ایف آئی اے

جمعہ 20 فروری 2015 23:28

امریکا کا سائبر جرائم کے دو مشتبہ پاکستانی ملزموں تک رسائی کا مطالبہ،

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء): امریکا نے ہفتہ کو کراچی سے گرفتار ہونے والے سائبر جرائم کے دو مشتبہ پاکستانی ملزموں تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔مختلف کمپنیوں اور لوگوں سے مبینہ طور پر 5 کروڑ ہتھیانے والے دونوں ملزمان امریکی فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن اور انٹرپول کو مطلوب ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ایجسنی کے سائبر کرائم ونگ کے ایک سینئر افسر نے میڈیاکو بتایا کہ نور الدین عزیز ایف بی آئی کے دس مطلوب ترین سائبر مجرموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

امریکا نے نور الدین کی گرفتاری پر پچاس ہزار ڈالرز انعام بھی رکھا ہوا تھا۔ایف آئی اے افسر نے بتایا کہ دوسرا گرفتار ملزم فرحان ارشد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایجنسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان تک رسائی مانگی ہے۔