دبئی ‘ میرینا ٹارچ بلڈنگ میں لگی آگ بجھادی گئی ‘ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 21 فروری 2015 13:07

دبئی ‘ میرینا ٹارچ بلڈنگ میں لگی آگ بجھادی گئی ‘ کسی جانی نقصان کی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) دبئی میرینا کے علاقے میں میرینا ٹارچ بلڈنگ میں لگی آگ بجھادی گئی، آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ آگ دبئی کے علاقے مرینا میں واقع عمارت مرینا ٹارچ کی پچاسویں منزل پر لگی تھی جو بتدریج پھیل دیگر منزلوں تک پھیلی ۔مقامی حکام کے مطابق آگ قابو میں تھی تاہم تیز ہواؤں کے باعث مکمل طور پر بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔

(جاری ہے)

حکام نے دبئی ٹارچ کی اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا جبکہ عمارت میں رہائش پذیر ہزاروں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔مرینا ٹارچ اْناسی منزلہ عمارت ہے اور اسے دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ذرائع کے مطابق آگ 336.1 میٹر بلند ٹارچ ریزی ڈینشیل اسکائی اسکریپر نامی عمارت کے اوپری حصے میں لگی جس کے باعث اطراف کی عمارتوں سے بھی لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :