مسجد حرام کے دیریہ موٴذن علیل ہو گئے

ہفتہ 21 فروری 2015 13:27

مسجد حرام کے دیریہ موٴذن علیل ہو گئے

مکہ مکرمکہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء)مسجد حرام کے موٴذن الشیخ احمد بصنوی اچانک خرابی صحت کی بناء پر اسپتال داخل کیے گئے ہیں جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔الشیخ بصنوی کے صاحبزادے فیصل نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ ان کے والد گذشتہ شام اچانک بیمار ہوئے جس پر ہمیں تشویش ہوئی۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابھی تک وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

انہیں جلد ہی ریاض میں شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں فیصل نے بتایا کہ ان کے والد الشیخ احمد بصنوی کو مسجد حرام میں اذان دینے کا اعزاز ورثے میں ملا۔ ان کے دادا عبداللہ بصنوی مرحوم بھی مسجد حرام میں موٴذن تھے۔ الشیخ احمد بصنوی نے اپنے والد ہی سے اذان کا طریقہ سیکھا اور بیت اللہ میں اذان کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو الشیخ احمد بصنوی کی علالت سے قبل کی آخری اذان کی ویڈیو فوٹیج ملی ہے جسے نشر کیا گیا ہے۔