واشنگٹن،سزائے موت کی منتظر خاتون کی پر تعیش ڈنر کی فرمائش

ہفتہ 21 فروری 2015 13:33

واشنگٹن،سزائے موت کی منتظر خاتون کی پر تعیش ڈنر کی فرمائش

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء ) ایک امریکی خاتون نے سزائے موت سے پہلے ایک لمبے چوڑے مینیو پر مشتمل ڈنر کی فرمائش کر ڈالی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون کی طرف سے پیش کی گئی کھانے کی فہرست میں چیز برگر سے لے کرآئس کریم تک شامل ہے۔46 سالہ کیلی رینی گسندینر گزشتہ سات دہائیوں کے دوران وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں رواں ماہ 25 فروری کو زہرکا انجیکشن دے کر موت کی سزا دی جائے گی۔

سزائے موت کی منتظر کیلی نے دو چیز برگر، فرنچ فرائز کے دو بڑے پیکٹوں، بٹر ملک کے ساتھ کورن بریڈ، پاپ کورن، لیمونیڈ اور ابلے ہوئے انڈوں، ٹماٹر، شملہ مرچ، پیاز، گاجر، چیز اور بٹر ملک کی ڈریسنگ والے سلاد کی درخواست کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کیلی نے میٹھے میں چیری ونیلا آئس کریم کی بھی فرمائش کی ہے۔

(جاری ہے)

کیلی کو 1997 میں اپنے شوہر ڈوگلس گسندینر کے سفاکانہ قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی، جنھوں نے اپنے ایک مرد دوست کے ذریعے اپنے شوہر کو اغواء کروایا اور پھر نہایت سفاکانہ طریقے سے قتل کروادیا۔

جس کے بعد ڈوگلس کی کار کو جلا دیا گیا جبکہ ان کی لاش کو جنگل میں جنگلی جانوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔کیلی کا خیال تھا کہ وہ اپنے شوہرکی انشورنس کی رقم حاصل کرلیں گی تاہم انھیں بعد میں علم ہوا کہ ان کے شوہر نے کوئی پالیسی نہیں لے رکھی تھی۔1988 میں جرم ثابت ہوجانے کے بعد کیلی کو سزائے موت جبکہ ان کے مرد دوست کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔2014 میں امریکی سپریم کورٹ نے ان کی رحم کی اپیل بھی مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :