پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان حکومت کی تشکیل کا معاہدہ طے پا گیا

مفتی سعید چھ سال کے لئے وزیراعلیٰ ہونگے

ہفتہ 21 فروری 2015 16:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان حکومت کی تشکیل کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پی ڈی پی کے سربراہ مفتی محمد سعید ریاست کے وزیراعلیٰ ہونگے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پی ڈی پی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان تمام امور طے پا گئے ہیں آرٹیکل 370 ، افسپا اور رفیوجیوں کی آباد کاری سمیت تمام متنازعہ معاہدہ طے پا گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کسی بھی تحریری ریفرنس کے بغیر آرٹیکل 370 کے حوالے سے عوامی امنگوں کا احترام کیا جائیگا معاہدے کے تحت مفتی سعید پورے چھ سال کیلئے وزیراعلی ہونگے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ریاست بھر سے افسپا کے خاتمے کے مطالبے کی بجائے اب دونوں فریقین نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بروقت ریاست کے کچھ علاقوں سے افسپا کا خاتمہ کریگی رپورٹ کے مطابق بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی پی نے بی جے پی کے اس مطالبے پر اتفاق نہیں کیا یہ رفیوجیوں کے معاملے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طے کیا جائیگا