بھکر،ضلع بھر میں بھٹہ ہائے خشت میں گندم کا بھوسہ بطور ایندھن استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد

ہفتہ 21 فروری 2015 19:28

بھکر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)ڈی سی او /ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت محمدزمان وٹو نے ڈی او انوائرنمنٹ کی رپورٹ پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے اور اس کی رو سے ضلع بھر میں بھٹہ ہائے خشت میں گندم کا بھوسہ بطور ایندھن استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی ضلع میں ماحول پر ممکنہ اثرات بد،جانوروں کیلئے خوراک کی قلت اور اینٹوں کی غیر معیاری تیاری کے خدشہ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے جس کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔