پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ڈیمانسٹریٹرز کے انٹرویو3 مارچ سے شروع ہونگے

ہفتہ 21 فروری 2015 20:26

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیرالدین میڈیکل کالج کے مختلف شعبوں میں ڈیمانسٹریٹرز کی بھرتی کیلئے 500سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرویو 3مارچ سے شروع ہو کر6 مارچ تک جاری رہیں گے۔ انٹرویو کا شیڈول پی جی ایم آئی کی ویب سائٹ http://www.pgmipunjab.edu.pk/پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ بھرتی حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔