لاہور:مغلپورہ میں نجی اسکول کی تقریب میں 15بچے بے ہوش

ہفتہ 21 فروری 2015 20:48

لاہور:مغلپورہ میں نجی اسکول کی تقریب میں 15بچے بے ہوش

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2015ء)لاہور کے علاقے مغلپورہ میں واقع ایک نجی اسکول کی تقریب میں 15بچے بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جہاں اسکول کی تقریب ہو رہی تھی وہاں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر چل رہا تھا اور جنریٹر کا دھواں بھر جانے کی وجہ سے بچے بے ہوش ہوگئے۔