لبیرڈویژن کے28ویں سالانہ کنوینش کے سلسلے میں”شکست کھاکے رہے گی چراغ سے ہرشام“کیلنڈراورپوسٹرکااجراء کردیاگیا

ہفتہ 21 فروری 2015 22:03

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)28فروری 2015ء کوایم کیوایم لبیرڈویژن کے28ویں سالانہ کنوینش کے سلسلے لیبرڈویژن کے زیراہتمام خوبصورت اوردیدہ زیب کیلنڈراورپوسٹرکااجراء کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

لیبر ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے کیلنڈراور پوسٹرکااجراء گذشتہ روزایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی ،ڈاکٹرنصرت شوکت واراکین رابطہ کمیٹی کنورنوید جمیل،اسلم آفریدی اورایم کیوایم خیبرپختونخواہ کے صدربیرسٹرسیف نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں لیبر ڈویژن پاکستان کے انچارج کاظم رضا و اراکین مرکزی کمیٹی کے ہمراہ کیا اورانہیں لیبرڈویژن کے28ویں سالانہ کنوینشن کی پیشگی مبارکباددی۔

لیبر ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ خوبصورت کیلنڈراور پوسٹر پر قائد تحریک الطاف حسین کی تصویر نمایاں ہے جس کا سلوگن”شکست کھاکے رہے گی چراغ سے ہرشام“رکھاگیاہے جبکہ پوسٹراورکیلنڈرپردیگرتصاویرمیں محنت کشوں کوکام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔