حکومت نجی تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کیساتھ ہنگامی حالت میں فوری امداد ومدد فراہم کریں،جماعت اسلامی کوئٹہ

ہفتہ 21 فروری 2015 22:33

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیساتھ ہنگامی حالت میں فوری امداد ومدد فراہم کریں تعلیمی اداروں کو امن فراہم کرنے سے معلم اور طلبہ خصوصاً خواتین وطالبات بھی یکسوئی سے تعلیمی سرگرمیاں جار ی رکھ سکتی ہیں ۔نجی تعلیمی ادارے کیمرے لگانے اور سیکورٹی گارڈ زکا انتظام کررہے ہیں مگر اصل تحفظ حکومت ہی کی طرف سے ہوتی ہیں تعلیمی اداروں کو شرپسندوں ، تعلیم دشمنوں سے بچانے کی ضرورت ہیں ۔

نجی تعلیمی اداروں کی تعلیمی خدمات خوش آئند ہیں ۔تعلیمی اداروں کو تحفظ دینا وقت کی اہم ضرورت اور حکومت کی اہم ذمہ داری ہے ۔جماعت اسلامی تعلیمیافتہ اور تعلیم دوست لوگوں کی جماعت ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو تحفظ دینے اور معیاری عصری ودینی تعلیم عام کرنے کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہیگی۔

(جاری ہے)

قوم تعلیم عام کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ تعلیم کے ذریعے امن وخوشحالی اورترقی کی راہیں ہموار ہوسکیں ۔

جماعت اسلامی کے بیان میں کہا کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا ایف سی وپولیس پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو تحفظ دینے میں تعاون کریں تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے حکومت الگ بجٹ وانتظامات کریں قوم کے نونہالوں کو بہتر وپرامن ماحول میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے