اٹھارہ ہزاری، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے نئے امتحانی طریقہ کار سے بھی طلباء کو پریشانی
ایک ہی مضمون کے چھ قسم کے پیپر ترتیب بدل کر دیے گئے ، امتحان میں پہلے ہی روز سنگین بد انتظامی ،پیپرز کم پڑ جانے سے طلباء کو پانچ گھنٹے انتظار کرنا پڑا
ہفتہ 21 فروری 2015 22:40
اٹھارہ ہزاری(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا نئے امتحانی طریقہ کار سے بھی طلباء کو پریشانی ایک ہی مضمون کے چھ قسم کے پیپر ترتیب بدل کر دیے گئے تاکہ طلباء نقل نہ کر سکیں مگر گزشتہ روز جماعت پنجم کے شروع ہونیوالے امتحان میں پہلے ہی روز سنگین بد انتظامی دیکھنے میں آئی پیپرز کم پڑ جانے سے طلباء کو پانچ گھنٹے انتظار کرنا پڑا ، مقررہ وقت تک باہر نہ آنے پر والدین کا احتجاج ، اندر داخل نہ ہونے دینے پر پولیس بلا لی گزشتہ روز جماعت پنجم کا سائنس کا پیپر مقررہ وقت گیارہ بجے شروع ہوا تو اکثر سنٹرز پر طلباء کی تعداد سے کم پیپر برآمد ہوئے گونمنٹ گرلز ہائی سکول مختلف سنٹر پر سینکڑوں طلباء کو پیپر کیلئے بھوکے پیاسے تین بجے تک انتظار کرنا پڑا پیپرز دوسرے سنٹرز سے منگوانے کے بعد انہیں کاپی کروا کے طلباء کو تین بجے فراہم کیے گئے روڈو سلطان سنٹر پر105 جبکہ اٹھارہ ہزاری سنٹر جہاں پر اے ای او اور ڈی ڈی او ایجوکیشن کا دفتر بھی ہے وہاں پر 170پیپرز کم پڑ گئے پیپرز دینے آئے طلباء و طالبات کے والدین جب انہیں مقررہ وقت ڈیڑھ بجے لینے آئے تو انہیں اصل صورتحال سے آگاہ نہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں اندر داخل ہونے دیا گیا طویل تر انتظار کے باجود اپنے بچوں کے متعلق درست معلومات نہ ملنے پر والدین سکول کی دیواروں پر چڑھ گئے اور پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری کو بلا لیا کہ ہمارے بچوں کو صبح نو بجے سے اندر بند کر دیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری نے موقع پر جا کر معلومات لیں اور والدین کو مطمئن کیا
متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.