میرپور‘ جشن عید میلاد النبی کی عظیم الشان محفل‘کرامت کھڑی نے سماں باندھ دیا

چوہدری کرامت کھڑی نے نبی پاک کی شان رتبہ کے حوالے سے بہت ہی سوز بھری آواز میں عارفانہ کلام سیف الملوک پیش کیا

اتوار 22 فروری 2015 12:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) جشن عید میلاد النبی کی عظیم الشان محفل میں پاکستان آزادکشمیر کے نامور ثنا خواہ نے نکہ گڑھا کی مسجد یا رسول اللہ میں بڑی خوبصورت آوازوں میں سرکاری آقا تاجدار مدینہ کی ہستی کی شان میں اس قدر سوز بھری ترنم میں ہدیہ عقیدت کے جذبہ عشق کے ساتھ دوجہاں کی والی آقا مدنی کی آمد کی خوشی میں پھول نچھاور کیے تمام عاشقان رسول جو محفل میں بیٹھے تھے نعتیہ کلام نعت خوانوں کا سن کر دلوں کو روحانی سکون حاصل ہو گیا اور ایمان تازہ ہو گیا اس محفل نعت میں قاری مظہر اقبال، چوہدری محمد لطیف نے رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش سرکار کا کلام سیف الملوک پڑھنے کے لیے ملک کی عظیم وخوبصورت آواز کے مالک سیف الملوک کے شہنشاہ عالمی شہرت یافتہ چوہدری کرامت کھڑی کو خاص کر مدعو کیا جشن عید میلاد النبی کی پروقار تقریب مین اللہ تعالی کے پیارے حبیب حضرت محمد کی شان رتبہ کے حوالے سے بہت ہی سوز بھری آواز میں عارفانہ کلام سیف الملوک پیش کیا جس کو سن کر خاص کر نوجوان طبقہ نے خوب سراہا اور پسند کیا اس موقع پر برطانیہ میں مقیم چوہدری محمد ،چوہدری محمد حنیف نے کہ سب نے اپنی خوبصورت آوازوں میں کلام پیش کیا اور محفل پاک کو گرمایہ مگر اللہ کریم نے جو دلوں پر گہرا اثر کرنے والی خوبصورت آواز کرامت کھڑی کو عطا ہے یہ سب نبی علیہ السلام کی خاص کرم نوازی ہے اور حضرت میاں محمد بخش رومی کشمیر کی نگاہ خاص ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری عارف نے خوبصورت آواز میں کلام پڑھنے پر کرامت کھڑی کو انعام سے بھی نوازا۔

متعلقہ عنوان :