تحصیل شاردہ کے مستحقین زکواة تین سالوں بعد بھی زکواة سے محروم

وارڈ چیئرمین منیر خان نے بی آئی ایس پی سے مستعفید ہونے والے14گھرانوں اور رشتہ داروں کو زکواةفنڈز دیکر غریبوں، بیواؤں، یتیموں کے زخموں پر نمک پاشی کی

اتوار 22 فروری 2015 12:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء)ضلع نیلم میں غریبوں، بیواؤں یتیموں ، مسکینوں ، معذوروں کیلئے آنے والی زکواة فنڈز جیالوں اور چیئرمینوں کے رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم،وارڈ 7 بالعموم تحصیل شاردہ کے مستحقین زکواة تین سالوں بعد بھی زکواة سے محروم ، وارڈ چیئرمین منیر خان نے بی آئی ایس پی سے مستعفید ہونے والے14گھرانوں اور رشتہ داروں کو زکواةفنڈز دیکر غریبوں، بیواؤں، یتیموں کے زخموں پر نمک پاشی کی،وارڈ سات شاردہ کے مستحقین کی زکواة آؤٹ آف تحصیل پیراں کٹھہ کے رہائشی آصف نامی نوجوان کو بھی زکواة سے نوازا گیا، حکومت اور محکمہ زکواة جانچ پڑتال کیلئے کمیشن قائم کرے۔

، چیف ایڈمنسٹریٹر زکواة ، احتساب بیورو ، اینٹی کرپشن احتساب کریں ،مستحقین کے علاوہ ، دوستوں، رشتہ داروں، اور جیالوں پر خرچ کی جانے والی زکواة فہرست کے مطابق مستحقین میں تقسیم کی جائے یاداخل خزانہ سرکارکی جائے گزشتہ روز شاردہ مسلم لیگ ن وارڈ سات کے صدر علاقہ کے سیاسی وسماجی راہنما ؤں بشیر احمد، ثناء اللہ شیخ ودیگر نے دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نیلم میں زکواة جیالوں میں تقسیم کی جارہی ہے غیر قانونی فہرستیں بناکرزکواة کی بھاری رقم وارڈسات شاردہ کے چیئرمین منیر نے ہڑپ کرلی ہے ، راہنماؤں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ تین سال کے بعد وادی نیلم میں زکواة کاسلسلہ شروع ہوا جو کہ موجودہ چیئرمینوں نے اپنے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں ، دوستوں میں تقسیم کردی ہے ، وادی میں 99فیصد مستحقین زکواة سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،، چیف ایڈمنسٹریٹر زکواة سے مطالبہ کیاہے کہ نیلم ویلی باالخصوص شاردہ میں زکواة فنڈز میں بھاری پیمانے پرخرد برد کیاگیاہے رقم فی الفور مستحقین تک پہنچائی جائے اور مراعات یافتہ افراد یاجیالوں میں بطور رشوت زکواة فنڈز کی تقسیم شرعاً حرام ہے ۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ خرد برد کی جانے والی رقم واپس لیکر مستحقین زکواة کودی جائے بصورت دیگرعوام علاقہ شاردہ اور مستحقین زکواة کرپٹ چیئرمین زکواة کیخلاف احتجاج کرینگے ۔