پنجاب حکو مت کا صوبے کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکیوں کے ویزوں کو یکم مارچ سے باقاعدہ چیک کر نے کا فیصلہ، ویزہ ختم ہونیوالے غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جا ئیگا‘ دہشتگردی میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں‘صوبائی وزیر داخلہ

اتوار 22 فروری 2015 19:13

پنجاب حکو مت کا صوبے کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکیوں کے ویزوں کو یکم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) پنجاب حکو مت کا صوبے کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکیوں کے ویزوں کو یکم مارچ سے باقاعدہ چیک کر نے کا فیصلہ جبکہ ویزہ ختم ہونیوالے غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکو مت کو غیر ملکی طلباء کی جانب سے ملک دشمن سر گر میوں میں ملوث ہونے کے شوائد ملے ہیں جسکے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم مارچ سے پنجاب کے مدار س اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تمام غیر ملکی طلباء کے ویزوں کو چیک کیا جا ئیگا اور جن کے ویزے ختم ہو چکے ہیں انکو ملک بد ر کر دیا جا ئیگا اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر)شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ وہ طلبا جن کا ویزہ ختم ہو چکا ہے فوری طور پر ملک چھوڑ دیں وگرنہ ان کو ملک بدر کر دیا جائے گا‘پاکستان دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :