تبدیلی کے دعویدار سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کر کے نئی جماعت بنا رہے ہیں‘دیانت اور امانت کا شور مچانے والوں کا تخت بنی گالا کے زیر اہتمام سینیٹ امیدواروں کے چناؤ میں پول کھل گیا‘عمران خان جس طرح الیکشن جیت کر خیبر پختونخواہ کے عوام کو بھولے اسی طرح وہ جی بی اور آزاد کشمیر کے عوام کو بھی بھول جائیں گے‘ایسے شخص کو آزاد کشمیر میں تبدیلی کیلئے پارٹی سربراہ بنایا گیا جو پہلے ہی درجنوں پارٹیاں تبدیل کر چکا ہے‘2013ء کے انتخابات کو یورپی یونین سمیت ہر کسی نے شفاف قرار دیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاعمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل

اتوار 22 فروری 2015 19:17

تبدیلی کے دعویدار سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کر کے نئی جماعت بنا رہے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کر کے نئی جماعت بنا رہے ہیں‘دیانت اور امانت کا شور مچانے والوں کا تخت بنی گالا کے زیر اہتمام سینیٹ امیدواروں کے چناؤ میں پول کھل گیا‘عمران خان جس طرح الیکشن جیت کر خیبر پختونخواہ کے عوام کو بھولے اسی طرح وہ جی بی اور آزاد کشمیر کے عوام کو بھی بھول جائیں گے‘ایسے شخص کو آزاد کشمیر میں تبدیلی کیلئے پارٹی سربراہ بنایا گیا جو پہلے ہی درجنوں پارٹیاں تبدیل کر چکا ہے ‘2013ء کے انتخابات کو یورپی یونین سمیت ہر کسی نے شفاف قرار دیا۔

اتوار کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان تبدیلی لانے کے دعوے کر رہے ہیں، مگر دیگر جماعتوں کے سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کر کے نئی جماعت بنا رہے ہیں، (ن) لیگ میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ، قابلیت، اہلیت اور جمہوری جدوجہد کی بنیاد پر دیئے گئے سارے ٹکٹ سیاسی کارکنوں کو دیئے، تحریک انصاف کے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ ہولڈر میں کوئی بھی امیدوار متوسط طبقے سے تعلق نہیں رکھتا، تحریک انصاف کے سارے امیدوار یا تو ارب پتی ہیں یا اعلیٰ ترین افسر شاہی کے نمائندے ہیں، عمران خان کو پہلی بار صرف انتخابات کے موقع پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اپنی جماعت بنانے کا خیال آیا، آزاد کشمیر میں افسر شاہی کو خریدنے کیلئے ٹکٹ رشوت کیلئے دیا گیا،عمران خان کے پی کے میں ووٹ لے کر عوام کو بھول گئے، آزاد کشمیر اور جی بی میں بھی انتخابات کے بعد عوام کو بھول جائیں گے، جس شخص کو آزاد کشمیر میں پارٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے وہ پہلے ہی درجنوں باریاں لے چکا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات کو یورپی یونین کے الیکشن مبصرین سمیت عالمی مبصرین، میڈیا اور سول سوسائٹی نے شفاف قرار دیا، یورپی یونین کے مبصرین کی ٹیم کے سربراہ مائیکل گارنر نے اپنی رپورٹ میں واضح طو رپر اس بات کا اظہار کیا کہ عام انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت اور دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے، دیانت اور امانت کا شور مچانے والوں کا تخت بنی گالا کے زیر اہتمام سینیٹ امیدواروں کے چناؤ میں پول کھل گیا۔