بنوں ‘دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ‘ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ما را گیا‘2 گرفتار

اتوار 22 فروری 2015 23:32

بنوں ‘دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ‘ جوابی ..

بنوں / راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) بنوں میں کوہاٹ روڈ پر دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک،2 گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں کوہاٹ روڈ پر سپورٹس سٹیڈیم کے قریب دہشت گردوں نے رات ساڑھے آٹھ بجے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گھیرے میں لے کر گرفتار کرلئے گئے۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو اپنے گھیرے میں لیا ہے اور ہلاک ہونیوالے مبینہ شدت کی لاش کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :