ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کی صورت میں پاکستان پر جرمانہ عائد کرنے کے منصوبے کو مسترد کردیا

پاکستان کے ساتھ آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کے دوران اس طرح کے معالے کو کبھی بھی نہیں اٹھایا گیاتاہم ایران پاکستان کو گیس برآمد کرنے کے منصوبے کے حوالے سے اپنے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دونوں فریقین گیس پائپ لائن منصوبے کے نفاذ کیلئے بالکل تیار ہیں ایرانی وزارت تیل ڈائریکٹریٹ کے بین الاقومی اورتجارتی امور کے نائب سربراہ عامر حسین زمانی

اتوار 22 فروری 2015 23:32

ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کی صورت میں پاکستان پر جرمانہ ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کی صورت میں پاکستان پر جرمانہ عائد کرنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کے دوران اس طرح کے معالے کو کبھی بھی نہیں اٹھایا گیاتاہم ایران منصوبے کے حوالے سے اپنے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،دونوں فریقین گیس پائپ لائن منصوبے کے نفاذ کیلئے بالکل تیار ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت تیل ڈائریکٹریٹ کے بین الاقومی اورتجارتی امور کے نائب سربراہ عامر حسین زمانی کا کہنا ہے کہ ایران نے آئی پی گیس پائپ لائن مذاکرات کے دوران کبھی بھی پاکستان پر جرمانہ عائد کرنے کا معاملہ نہیں اٹھایاتاہم ایران پاکستان کو گیس برآمد کرنے کے منصوبے کے حوالے سے اپنے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

عامر حسین زمانی نے مزید کہا کہ تہران نے گزشتہ چند ہفتوں میں اس سلسلے میں اسلام آبادکے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے۔پاکستان کی جانب سے مقررہ مدت میں منصوبے پر عمل درآمد میں ناکامی کی صورت میں پائپ لائن منصوبے کے مستقبل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ دونوں فریقین اس کے منصوبے کے نفاذ کیلئے بالکل تیار ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ تہران میں ایران اور روس تجارتی تعاون کمیشن کے 11 ویں راؤنڈ میں دونوں ممالک کے عہدے دار مشترکہ مفاہمت کی یاداشتوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :