عمران خان کا وزیر خزانہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ بے بنیاد اور بلا جواز ہے‘ وزیر خزانہ اپنی تمام آمدنی اور اثاثے ایف بی آر کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی اثاثوں کی تفصیل میں ظاہر کر چکے ہیں‘وزیر خزانہ نے بیٹے سے قرضہ لیا تھا جو واپس کیا ‘رقم کا لین قانونی تقاضے پورے کرکے بینکوں کے ذریعے ہوا، وزیر خزانہ چارٹر اکانومی پر کام کر رہے ہیں‘ تحریک انصاف تصادم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے‘ وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان کا جاری بیان
اتوار 22 فروری 2015 23:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22فروری۔2015ء) وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ بے بنیاد اور بلا جواز ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی تمام آمدنی اور اثاثے ایف بی آر کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی، اثاثوں کی تفصیل میں ظاہر کر چکے ہیں، در اصل وزیر خزانہ نے اپنے بیٹے سے قرضہ لیا تھا جو واپس کیا ہے اور رقم کا لین قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بینکوں کے ذریعے ہوا، وزیر خزانہ چارٹر اکانومی پر کام کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف تصادم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
اتوار کو جاری ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ کا تحریک انصاف کے ترجمان کا مطلعے کے جواب میں کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپنے اثاثے اور ذرائع آمدن ظاہر کرنے کامطالبہ مکمل طور پر بے بنیاد اور بلا جواز ہے کیونکہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو جمع کرائے گئے سالانہ ٹیکس گوشواروں میں اپنی تمام آمدنی اور اثاثے ظاہر کر دیئے تھے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی اپنے تمام اثاثوں کی مکمل تفصیل جمع کرا چکے ہیں جہاں سے کوئی بھی پاکستانی اثاثوں کی تفصیل حاصل کر سکتا ہے۔
ترجمان وزار تخزانہ نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر اپنے بیٹے کو دبئی رقم بھجوانے کا الزام بھی مکمل طور پر غلط ہے۔ دراصل اسحاق ڈار نے 2002 تا2008 کے دوران اپنے بیٹے سے قرضہ لیا تھا جو دبئی میں کاروبار کرتا ہے جبکہ اب قرضے کی رقم واپس کی ہے، جبکہ رقم کا سارا لین دین قانونی طور پر بینکوں کے ذریعے ہوا۔ دراصل وزیر خزانہ اسحاق ڈارٹر آف اکانومی پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کے برعکس تحریک انصاف تصادم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.