سرینگر مظفرآباد دو طرفہ بس سروس لائن ااف کنٹرول کو ملانے والے امن برج سے 25 مسافروں نے کراسنگ کی

مقبوضہ کشمیر کا کوئی بھی شہری بس سروس کے زریعے آزاد کشمیر نہ آیا

پیر 23 فروری 2015 15:12

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) سرینگر مظفرآباد دو طرفہ بس سروس لائن ااف کنٹرول کو ملانے والے امن برج سے 25 مسافروں نے کراسنگ کی مقبوضہ کشمیر کا کوئی بھی شہری بس سروس کے زریعے آزاد کشمیر نہ آیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سرینگر مظفرآباد بس سروس کے زریعے آزاد کشمیر سے 23 مسافر مقبوضہ کزمیر روانہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر سے صرف آزاد کشمیر کے گئے ہوئے 2 مسافر واپس آئے وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے پھیلے ہوئے سوائن فلو کے باعث مقبوضہ کشمیر کا کوئی بھی شہری آزاد کشمیر نہیں آیا بس سروس کے بعد آج منگل کے روز دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق ہو گی گزشتہ ہفتے سکینگ نہ ہو سکنے کے باعث مقبوضہ کزمیر روانہ نہ ہونے والے درجنوں مال بردار ٹرک چکوٹھی ٹرمینل پر پہنچ چکے ہیں جو آج منگل کے روز مقبوضہ کشمیر روانہ ہوں گے یاد رہے کہ ٹریڈ سنٹر انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر جانے والے مال کو بوریوں اور کاٹنوں سے نکال کر چیک کرنے کا باعث زیادہ تعداد میں ٹرک چیک نہیں ہو سکتے جس کی وجہ سے تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاجروں نے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ چکوٹھی ٹریڈ سنٹر پر جدید وہیکل سکینر نصب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :