تھائی لینڈ میں بادشاہ کی تذلیل پر 2 افراد کو سزا

پیر 23 فروری 2015 17:02

بنکاک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے بادشاہ کی تذلیل کرنے کے جرم میں 2 طلبہ کو اڑھائی اڑھائی سال قید کی سزا سنا دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک عدالت نے دو طلبہ کو بادشاہ کی تذلیل کرنے کی جرم میں ڈھائی ڈھائی سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درجنوں افراد نے عدالت کے باہر ان طلبہ کے حق میں مظاہرہ بھی کیا۔ ان دونوں طلبہ نے چند برس قبل وولف برائیڈ نامی ایک تھیٹر ڈرامے میں حصہ لیا تھا، جو ملک میں سن 1973 کی آمریت اور اس کے خلاف طلبہ کی جدوجہد سے متعلق تھا۔ عدالت نے ان دونوں طلبہ کو پانچ پانچ برس کی سزا سنانے کے بعد کہا کہ اعتراف جرم کرنے کی وجہ سے ان کی سزائے قید کو نصف کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :