بائی وزیر بلدیات کے احکامات نظر انداز،ٹی ایم اے دوڑ کی جانب سے صفائی مہم اور کھلی کچہری کا انعقاد نہیں ہوسکا

پیر 23 فروری 2015 17:55

دوڑ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء))صوبائی وزیر بلدیات کے احکامات نظر انداز،ٹی ایم اے دوڑ کی جانب سے صفائی مہم اور کھلی کچہری کا انعقاد نہیں ہوسکا،ٹی ایم او دفتر سے غیر حاضر،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے سندہ بھر کے ٹی ایم او کو صفائی مہم اور کھلی کچہری منعقد کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے،مگر دوڑ ٹی ایم اے کی جانب سے صفائی مہم اور کھلی کچہری کا انعقاد نہیں کیا گیا،جبکہ ٹی ایم او مسلسل ایک ہفتہ سے اپنے دفتر سے غیر حاضر ہیں،جبکہ دیگر افسران نے بھی دفتر آنا چھوڑ دیا ہے،اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے بھی کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں،جسکے سبب شہر یوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے،اور شہر میں اسی سے زائد خاکروب ہونے کے با وجود صفائی کا نظام درہم برہم ہے،متعدد خاکروب با اثر افراد کے بنگلوں پر کام کر رہے ہیں،اور خاکروبوں کے جمعدار وں کی سر پرستی کے سبب اکثر خاکروب ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں،جسکی وجہ سے شہر میں جا بجا گندگی کے ڈھیڑ لگ چکے ہیں،دوڑ کے شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات اور سیکریٹری بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔