عثمان والا،بجلی کی تاریں چوری کرنے والے گروہ نے عوام کا جینا محال کر دیا،بجلی کی تاروں کی چوری کا عمل بدستور جاری،

پاکستان کسان اتحاد کی باڈی بلبلا اٹھی اہل علاقہ کا شدید احتجاج حکام خاموش تماشائی

پیر 23 فروری 2015 19:40

عثمان والا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) 4فروری کی رات ڈھولن کے قریب نو کھمبوں سے1425میٹر 3,71800روپے مالیت کی OSPRAY تاریں چوری ہوئی تھی جن کی ایف،آئی،آر SDOحاجی محمد کے کئی بار تھانہ کھڈیاں میں چکر لگانے کے آٹھ دن بعدبارہ فروری کو درج ہوئی مگر پولیس اتنے دن گذر جانے کے بعد بھی کسی مجرم کا کوئی بھی سراغ نہیں لگا سکی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ چودہ فروری کی رات ایک بار پھر چاہ حمید کے نزدیک سے آٹھ کھمبو ں سے تاریں چوری ہو گئی مگر پولیس بلکل حرکت میں نہ آئی اور دو دن بعد ایک بار پھر تیسری مرتبہ سات کھمبوں سے OSPRAYکی تاریں چوری ہو گئی اور اب تک کل ستائیس لاکھ کے قریب مالیت کی تاریں چوری ہو چکی ہیں رواں ماہ کے دوران تاروں کی با ربار چوری اور پولیس کی خاموشی ایک سوالیہ؟ نشان ہے اس میں کیا مصلحت ہے یہ تو خدا ہی جانتا ہے تاریں چوری کرنے والے گروہ کی دو سیڑھیاں کھتیوں سے برآمد کر کے پولیس کو فنگر پرنٹ کے لئے دے دی گئی ہیں مگر پاکستان کسان اتحاد کی باڈی عہدیداران اور سکریٹری انفارمیشن میاں عابد صدیق اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تاروں کی چوری کا سلسلہ بدستور جاری رہا تو دن دور نہیں جس دن عثمان والا کی عوام دیئے جلانے پر مجبور ہو جائے گی اور نہ صرف اندھیروں میں ڈوب جائے گی بلکہ قوم کے مستقبل کے درخشاں ابھرتے ہوئے ننھے طلبہ تعلیم سے محروم ہو کر اپنی تمازت اور ٹمٹماہٹ بھی کھو دے گے اور اگر یہ حال رہا تو پاکستان کسان اتحاد اور اہل علاقہ سڑکوں پر نلکے اور روڈ بلاک کر دے گے پاکستان کسان اتحاد کی باڈی اور اہل علاقہ نے وزیر پانی اور بجلی عابد شیر علی ڈی،سی،او،قصور،ڈی،پی،او،قصور سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی تاریں چوری کرنے والے گروہ کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفیر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :