ماڈلنگ کا جھانسہ دے کر پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو قتل کرنے والی مقتولہ کی سہیلی نکلی ، ملزمہ گرفتار

پیر 23 فروری 2015 19:49

ماڈلنگ کا جھانسہ دے کر پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو قتل کرنے والی مقتولہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2015ء) شیرا کوٹ کے قریب بس اڈے سے ملنے والی لڑکی کی لاش کے حوالے سے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 12 جنوری کو لاہور کے علاقے شیرا کوٹ کے قریب بس اڈے سے سفری بیگ میں لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کی جانب سے تحقیقات کرنے والے ایس ایس پی انوسٹیگیشن ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ مقتولہ اریبہ کا اصل نام عبیرہ اقبال ہے جبکہ وہ ماڈل بننے کی خواہشمند تھی۔

جبکہ اس نے اس ضمن میں اپنی سہیلی طوبیٰ کی مدد حاصل کیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی مقتولہ اریبہ وحدت کالونی میں کرائے کے مکان میں رہتی تھی جبکہ وہ پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی طالبہ بھی تھی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اریبہ کی موت کی اطلاع اس کے گھر والوں کو ایک ماہ بعد ملی جبکہ اس کے بھائی کی جانب سے تھانہ وحدت کالونی میں اس کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا۔

قاتل طوبیٰ کے حوالے سے ایاز سلیم نے بتایا کہ طوبیٰ کا اصل نام ایزا راﺅ ہے جبکہ وہ ماڈل ٹاﺅن میں کرائے کے مکان میں رہتی تھی جبکہ اس کے ہمسایوں سے معلوم ہوا کہ وہ گھر چھوڑ کر جا چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ کو ماڈلنگ کا شوق تھا جبکہ قاتل طوبیٰ بھی ماڈلنگ کرتی تھی۔اس نے اپنی سہیلی کو ماڈلنگ کا جھانسہ دے کر اپنے کزن حیدر کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے بعد اسے قتل کر دیا۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اریبہ کو قتل کرنے کے بعد قاتل طوبیٰ اور اس کے کزن حیدر نے اس کی لاش کو سفری بیگ میں رکھا اور شیرا کوٹ کے قریب بس اڈے پر لے آئے جہاں سے انہوں نے سیالکوٹ کی 2 ٹکٹیں خریدیں اور بیگ کو بک کروا دیا جبکہ گاڑی چلنے سے کچھ دیر قبل گاڑی سے اتر گئے اور فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ قتل کی ملزم طوبیٰ کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن سے گرفتار کیا ہے جبکہ حیدر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔