دو برطانوی وزرا کی خفیہ فلمبندی، ’الزامات بے بنیاد ہیں‘

دونوں وزیروں جیک سٹرا اور سر میلکم ریفکنڈ نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کردیا

منگل 24 فروری 2015 13:01

دو برطانوی وزرا کی خفیہ فلمبندی، ’الزامات بے بنیاد ہیں‘

لندن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 )دو برطانوی وزرائے خارجہ کی خفیہ طور پر فلمبندی کی گئی ہے جس میں بظاہر انھیں ہزاروں پاوٴنڈ کے بدلے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔وزرائے خارجہ جیک سٹرا اور سر میلکم ریفکنڈ پر یہ الزامات دا ٹیلیگراف اخبار اور چینل فور کے ذریعے کیے جانے والے خفیہ آپریشن کے بعد سامنے آئے ہیں۔اس فلم کو بنانے والوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے خود کو ایک نقلی چینی کمپنی کے اہلکار کے طور پر پیش کیا تھا جبکہ دونوں وزیروں نے خود کو معیار طے کرنے والے پارلیمانی کمشنر کے طور پر بیان کیا۔

تاہم دونوں وزرا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔اس ویڈیو میں جیک سٹرا کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح انھوں نے ’ریڈار میں رہتے ہوئے‘ ایک کمپنی کے لیے یورپی یونین کے ضابطے میں تبدیلی کے لیے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بدلے اس کمپنی نے انھیں 60 ہزار پاوٴنڈ سالانہ ادا کیا تھا۔معاوضے کے معاملے پر سٹرا کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا: ’عام طور پر اگر میں کوئی تقریر کروں یا کچھ اور تو میں ایک دن کا پانچ ہزار پاوٴنڈ لیتا ہوں۔

‘دوسری جانب سرمیلکم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ دنیا بھر میں تمام برطانوی سفیروں تک ’کارآمد رسائی‘ کا انتظام کر سکتے ہیں۔ابھی تک ڈاوٴننگ سٹریٹ سے اس بابت کوئی بیان نہیں آیا ہے،کنزرویٹیو پارٹی کے کنزنگٹن سے رکن پارلیمان اور پارلیمانی انٹیلیجنس اور سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین کو یہ بھی کہتے سنے گیا: ’میں اپنا کام کرتا ہوں، یعنی مجھے کوئی تنخواہ نہیں دیتا۔

مجھے اپنی آمدنی خود کمانی پڑتی ہے۔ نصف دن کے کام کے لیے میں پانچ سے سات ہزار پاوٴنڈ کے درمیان لیتا ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس بابت مکمل جانچ میں کئی ماہ لگتے سکتے ہیں لیکن اس درمیان سٹرا کو ان کی اپنی درخواست پر لیبر پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ سر میلکم کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔ ’اس میں شرم محسوس کرنے جیسی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ الزامات بے بنیاد ہیں