مسلمان کاروباری شخصیات نے”مسلم فیس“ کے نام سے سماجی رابطوں کی ایک متبادل ویب سائٹ تیار کرلی ‘ جلد لانچ ہوگی
منگل 24 فروری 2015 14:20
دبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)دنیا میں سوشل میڈیا کی مقبولیت اور اہمیت سے متاثر ہو کر مسلمان کاروباری شخصیات نے”مسلم فیس“ کے نام سے سماجی رابطوں کی ایک متبادل ویب سائٹ تیار کی ہے جسے جلد ہی لانچ کر دیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق تکنیکی ماہرین نے ابتدائی اور تجرباتی طور پر ”مسلم فیس“ کو ایک ہزار صارفین کیلئے تیار کیا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک کو باضابطہ طور پر عالمی سطح پر پھیلانے سے قبل فنی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔
”مسلم فیس“ کے بانی ارکان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ایسا سوشل نیٹ ورکنگ فورم متعارف کرا رہے ہیں جس میں سچائی اور حقائق پرمبنی مواد کی اشاعت کے ساتھ ساتھ اسلام کے ضابطہ اخلاق اور اسلامی اقدار کی بھی پابندی کی جائے گی۔(جاری ہے)
مسلم فیس کے ذریعے صارفین کو ایسا مواد پوسٹ یا پبلش کرنے کی اجازت نہ ہو گی جس سے مسلمانوں یا کسی بھی دوسرے طبقے کی دل آزاری کا اندیشہ ہو فی الوقت یہ ویب سائٹ تیاری کے مراحل میں ہے جسے انگریزی، فارسی، عربی، اردو، ملائے، ترکی اور بھاسا انڈونیشئن زبانوں کے علاوہ بعض دوسری زبانوں پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
”مسلم فیس“کے ایک بانی رکن شعیب فدائی نے بتایا کہ ویب سائٹ کو اسلامی نقطہ نظر کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم یہ صرف مسلمانوں کی نہیں دیگر مذاہب کے پیروکاروں کیلئے بھی ایک کھلا فورم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اسلامی دنیا کا کوئی مربوط سوشل نیٹ ورک نہیں ہم اسی ضرورت کے پیش نظر یہ ویب سائٹ لانچ کر رہے ہیں مسلم فیس کے دیگر بانی ارکان روح ال امین اور ایم شعیب نے بتایا کہ ہماری سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم اس ویب سائٹ سے اسلام مخالف مواد پوسٹ ہونے دیں گے اور نہ کسی دوسرے مذہب کی دل آزاری پر مبنی مواد شائع کریں گے۔ ہم انسانی اقدار اور اسلامی اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے عوام الناس کو باہمی رابطے کا ایک نیا فورم مہیا کریں گے جس کا ہر پہلو مثبت ہو گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.