پی سی بی کا معین خان کو وطن واپس بلانے کا اعلان

منگل 24 فروری 2015 17:04

پی سی بی کا معین خان کو وطن واپس بلانے کا اعلان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔فروری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر معین خان کو وطن واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معین خان سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے بورڈ کے اعلی حکا م کے سامنے اپنی صفائی پیش کی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر وطن واپس بلا لیا جائے ۔

(جاری ہے)

شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ معین خان کے واپس آنے کے بعد ٹور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ ہوں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سب باتیں بھول کر ٹیم کو سپورٹ کیا جائے ، منفی باتیں کریں گے تو نتائج بھی منفی ہی نکلیں گے، معین خان کے واپس آنے سے ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :