ہماری قیادت ملک کی بقا اور سلامتی کے عہد کو پورا کرنے کیلئے میدان عمل میں ہے،چاند بی بی

منگل 24 فروری 2015 17:51

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)پاکستان مسلم لیگ(ن)فیڈرل کپیٹل اسلام آباد سٹی کی نائب صدر چاند بی بی نے کہاہے کہ حکومت قومی مسائل کے خاتمہ کیلئے دن رات محنت کررہی ہے، مہنگائی اور بیرو زگاری کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے،معیشت کی بحالی کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کی جدوجہد جاری ہے-اپنے بیان میں چاند بی بی نے کہاکہ اقتدار کبھی بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی منزل نہیں رہا،ہماری قیادت ملک کی بقا اور سلامتی کے عہد کو پورا کرنے کیلئے میدان عمل میں ہے،جمہوری حکومت کو کسی سے بھی کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں،قائد مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی مدبرانہ سوچ کی بدولت ملک روز بروز ترقی کررہا ہے،ملکی معیشت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے،آج قوم دیکھ سکتی ہے کہ ملک میں دہشت گردی کاخاتمہ اورقوم کی بہتری کیلئے بھرپورمحنت ہو رہی ہے-مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ملک موجودہ حالات میں افراتفری کا متحمل نہ ہے اس لیے اپوزیشن جماعتیں قوم کو گمراہ کرنے کی بجائے موجودہ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ماضی میں ملک کو لاحق بحرانوں کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیاجاسکے-انہوں نے کہاکہ ملک دشمن دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،حکومت کو بے شمار مسائل کاسامنا ہے اس کے باوجود حکومت عوام کے معاشی مسائل اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے- چاند بی بی نے کہاکہ موجودہ حالات میں دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے،میڈیا کے نمائندوں نے دہشتگردی کی جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اپنے شعبہ کو زندہ رکھاہے-